- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
سلیکٹڈ کو خواب میں نظر آتا ہے کہ اسے سندھ حکومت مل رہی ہے، بلاول
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کو خواب میں نظر آتا ہے کہ اسے سندھ حکومت مل رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 27 دسمبر کو اسی مقام پرجلسہ رکھا ہے جس شہر میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو اوربے نظیربھٹو کو شہید کیا گیا، پیپلزپارٹی کوختم کرنے کی بہت کوشش کی گئی مگر پارٹی ختم نہ ہوئی ہم پھرروالپنڈی آرہے ہیں، پیپلزپارٹی کا ہرکارکن اوراس ملک کے عوام بھٹو کے نقش قدم پر چل کر اپنی منزل پرپہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ضیاء اور مشرف آمریت کا مقابلہ کیا، سلیکٹڈ حکمرانوں کا بھی مقابلہ کریں گے ہم 27 دسمبرکوراولپنڈی آرہے ہیں، ملک گیر تحریک کے لیے عوامی پالیسی کا اعلان کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم آج یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو سلیکٹیڈ حکمران اور سلیکٹر دونوں قبول نہیں، جب سازش کرکے حکومتیں بٹھائی جاتی ہیں تو وہ عوام کا سوچنے کی بجائے اپنے سلیکٹر کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، آج عوامی اورمنتخب حکومت ہوتی تو کبھی غریب کا معاشی قتل نہ ہوتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 27 دسمبر کو راولپنڈی میں عوامی پالیسی کا اعلان کریں گے، پنجاب کے بعد بلوچستان اور خیبر پختون خوا جائیں گے، رائے عامہ بیدار کرنے کے لیے پیپلزپارٹی 27 دسمبر کے بعد ملک گیر مہم چلائے گی، مجھے یقین ہے لوگ شہید بے نظیربھٹو کی طرح میرا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی رہائی خوشی کی خبر ہے وہ کراچی میں رہیں گے، ہم ان کا علاج کراچی میں ہی کرائیں گے، ہمارے خلاف سندھ میں ہر دو گھنٹے بعد سازش کی جاتی ہے، سلیکٹڈ کو خواب میں نظر آتا ہے کہ اسے سندھ حکومت مل رہی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح باقی صوبوں میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہیں سندھ میں بھی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہو اورسندھ کا کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمران نیازی کے اشاروں پرچلے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔