- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ، وزیر خزانہ
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
بی آئی ایس پی سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست صوبوں کو بھیج دی، ثانیہ نشتر
کراچی: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے تمام صوبائی ملازمین کی فہرست صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیج دی ہیں، گریڈ ایک سے گریڈ سولہ اوراس کے اوپرکے افسران مستحق بن کر پیسے وصول کررہے تھے۔
یہ بات انہوں نے ملیرکراچی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مستحق عورتوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے گریڈ 17 کے چار افسران کو نکالا ہے، چار لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرادیے ہیں جبکہ مزید افسران کے خلاف انکوائری جاری ہے۔
اسی سے متعلق : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 4 سرکاری افسران برطرف
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ غریب اور حق دار لوگوں کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ان کے وظیفے کی رقم میں اضافہ کیا جارہا ہے جو کہ پہلے پانچ ہزار ملتے تھے اب چھ ہزار ملیں گے، ہم مستحق لوگوں کو بالکل نہیں نکال رہے۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھ ہزار کی رقم قسطوں میں دیں اور ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں دو ہزار روپے ملیں گے، ہر بہن کا ایک بینک اکاؤنٹ بھی ہوگا اور اس بینک اکاؤنٹ کے لیے خاص اقدامات کیے ہیں جب کہ خواتین اے ٹی ایم کے ذریعے بھی پیسے وصول کرسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں برقع پہن کر اکثر بینیفشریز کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں نکلتی ہوں، اب کرپشن پر خاص کریک ڈاؤن ہوگا۔ گریڈ 17 کے چار افسران کل معطل ہوئے ہیں، بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازم بینفشری بنے ہوئے تھے، گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے اس میں پاکستان پوسٹ کے ملازمین بھی شامل ہیں ہم نے اسی دن سے کاروائی کا آغاز کردیا تھا۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیں گے، دیگر صوبوں اور محکمہ کے لوگ بھی شامل ہیں جن کے خلاف ان کے صوبائی حکومتیں کارروائی کریں گی، تمام صوبائی ملازمین کی فہرست صوبوں کے چیف سیکریٹری کو بھیج دی ہیں، گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم احساس پروگرام میں مختلف لوگوں کے لیے مختلف پروگرام شامل کر رہے ہیں، ہمارا ہدف ہے کہ کفالت پروگرام جو غریب خواتین کے لیے ہو، یہ کفالت پروگرام آگے چل کر ان خواتین کو بہت فائدہ دے گا، وزیراعظم کی خاص ہدایت ہے کہ جو پسماندہ علاقوں کے لوگ ہیں ان کی مدد کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مستحق افراد کو پتا نہیں ہوتا تھا کہ پیسے کب آنے ہیں اب وہ معلومات رکھ سکیں گے، اب انگوٹھا لگانے سے مستحق عورت کا بینک اکاؤنٹ کھل جائے گا اور جو عورت بچت کرنا چاہے کرسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔