بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 4 سرکاری افسران برطرف

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جنوری 2020
چاروں افسران بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی سے وظیفہ لیتے رہے فوٹو: فائل

چاروں افسران بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی سے وظیفہ لیتے رہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے گریڈ 17 کے 4 سرکاری افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں گریڈ 17 کے چار افسران کو برطرف کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق برطرف کئے گئے سرکاری افسران کے نعمان ضعیم، شفیع اللہ، سید فضل امین اور سبیل خان ہیں اور ان کا ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، ان افسران نے اپنی بیگمات کے نام پر برسوں یہ وظیفہ حاصل کیا ۔ چاروں افسران سے 4 لاکھ 40 ہزار 196 روپے واپس لے لئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔