- اسلام آباد میں شہریوں کو ان دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل؛ حکومت کی لاپروائی سمجھ سے بالاتر ہے، عدالت
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر نیب کو آئندہ سماعت پر ضروری دستاویزات اور تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار دو ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ضمانت ملنے کے باوجود نیب نے دونوں کو گرفتار کیا۔
پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرنے سے نہیں روکا، عدالت نے حکم نانے میں کہا تھا کہ ان کے خلاف غیر قانونی کارروائی نہ کی جائے، ملزمان کو فراڈ کے الزام میں تحقیقات کے لیے قانون کے مطابق گرفتار کیا۔
عدالت میں وزارت قانون اور دیگر فریقین نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر عدالت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عرفان عزیز میمن کو جواب کے ہمرا پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے اہم نوعیت کے کیس میں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر ضروری دستاویزات اور تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ملزم عطا الخیر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ نیب کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔ فضائیہ پراجیکٹ متاثرین کی درخواست کے بعد نیب تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے جن سے بڑی تعداد میں فراڈ کیا گیا۔
متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13 ارب روپے لگائے گئے۔ گرفتار دو ملزمان کا تعلق میکسم مارکٹنگ کمپنی سے ہے جن میں دو ملزمان باپ بیٹا تنویر اور بلال شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔