چارسدہ میں مدرسے کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال تک ہیں، پولیس حکام ۔ فوٹو:فائل

زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال تک ہیں، پولیس حکام ۔ فوٹو:فائل

چار سدہ: شبقدر میں مدرسے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شبقدر چارسدہ کے علاقے کانگڑہ میں مدرسے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور  10 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت برآمدے کے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا، جب کہ احاطے کی چھت کے ملبے تلے  تاحال بہت سے بچے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لئے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق جب کہ 10 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال تک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔