صدرمملکت اوروزیرخارجہ چین روانہ، مفاہمتی یادداشتوں پردستخط متوقع

ویب ڈیسک  پير 16 مارچ 2020
صدرمملکت اپنے ہم منصب سمیت چینی قیادت سے ملاقات کریں گے: فوٹو: فائل

صدرمملکت اپنے ہم منصب سمیت چینی قیادت سے ملاقات کریں گے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین روانہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خصوصی طیارے پرچین روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

صدرمملکت اپنے ہم منصب سمیت چینی قیادت سے ملاقات کریں گے اوردورے کے دوران کئی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط متوقع ہیں۔

نئے معاہدوں کے تحت سی پیک، زراعت اورسائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں دونئے ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جائیں گے اور
سی پیک معاہدہ انفراسٹرکچرسے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔