پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کیلیے پروازیں چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2020
پی آئی اے کو پاکستان سے مسافر بیرون ملک لے جانے کی اجازت دی گئی ہے، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن

پی آئی اے کو پاکستان سے مسافر بیرون ملک لے جانے کی اجازت دی گئی ہے، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن

 اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بیرون ملک سے مسافروں کی پاکستان آمد کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ پی آئی اے کو پاکستان سے مسافر بیرون ملک لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن نے چار پروازوں کی منظوری دی ہے، برطانیہ کے لئے 2 پروازیں 27 اور دو 28 مارچ کو آپریٹ کی جائیں گی، 3 پروازیں اسلام آباد اور ایک لاہور سے آپریٹ کی جائے گی جب کہ فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قبل حکومت سے بھی باضابطہ اجازت لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔