ایکسپریس پر حملہ کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے، اویس مظفر

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 دسمبر 2013
ايكسپريس ميڈيا گروپ كے دفتر  پر حملے كے بعدركن سندھ اسمبلی سيد اويس مظفر   واقعے كئ مذمت كر رہے ہيں ،فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس

ايكسپريس ميڈيا گروپ كے دفتر پر حملے كے بعدركن سندھ اسمبلی سيد اويس مظفر واقعے كئ مذمت كر رہے ہيں ،فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر سید اویس مظفر نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاتر پر حملے کی اطلاع کے فوری بعد دفتر پہنچ کر صحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اویس مظفرنے اس موقع پرکہا کہ ایکسپریس پر دوسری بار حملہ کرکے صحافی برادری کو خوف زدہ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا اورایکسپریس نیوز، ایکسپریس اخبار، ایکسپریس ٹریبیون ، سندھ ایکسپریس اور انصاف ٹائمز کے کارکنوں کو یقین دلایا کہ اس مشکل وقت میں سندہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور کسی صورت ملوث عناصر کو نہیں بخشا جائے گا ۔ اویس مظفر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، انھوں نے اتنی ہی شدت سے مزاحمت کی اور دلیری سے اپنے فرائض انجام دیے۔دہشت گردوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔