وفاقی حکومت کا جمعۃ الوداع اور عید کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مئ 2020
وفاقی سرکاری دفاتر 22 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

وفاقی سرکاری دفاتر 22 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جمعۃ الوداع کے ساتھ عید کی 6 چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے جمعۃ الوداع کو سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عیدالفطر کے لیے تین سرکاری چھٹیاں دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے جمعۃ الوداع اور ہفتہ و اتوار کی چھٹی کے ساتھ عید کی کل 6 چھٹیاں ہوں گی اور وفاقی سرکاری دفاتر 22 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔