- کراچی اسٹاک ایکس : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہم پر پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات، غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
کراچی حادثہ؛ طیارہ بنانے والی کمپنی کی تحقیقاتی ٹیم آج کراچی پہنچے گی
کراچی: کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئربس کمپنی کی خصوصی ٹیم فرانس سے آج کراچی پہنچے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں معاونت کے لیے ایئربس کمپنی کی خصوصی ٹیم آج فرانس سے کراچی پہنچے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائربس کی خصوصی ٹیم کو تحقیقات اور تکنیکی معاونت کے سلسلے میں پاکستان آمد کے لیے خصوصی طیارے کو کراچی میں لینڈ کرنے کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق ایئربس ٹیم کو پاکستان آمد پر کورونا وائرس کے حوالے سے لازمی قرنطینہ کی شرط سے استثنٰی حاصل ہوگا تاہم طیارے کے عملے کو کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گیارہ رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم میں ٹارس یان، ایڈریان وائڈل، لائرینٹ وائڈل، فلورینٹ لاوٹ، نکولس ہولوٹ، پیری مونٹنر، فلورینٹ لاوٹ، نکولس ہولوٹ، پیری مونٹنر، جرمی ماریون، ونسنٹ بیلارڈ، برونو ڈیمارٹ اور سائمنٹ ڈیکاس شامل ہیں۔
ایئر بس ٹیم طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر مامور ٹیم کی ٹیکنیکل معاونت کے علاوہ جہاز کے انجن کا معائنہ اور تباہ شدہ جہاز کے ملبے سے شواہد بھی اکٹھا کرے گی، طیارہ ساز کمپنی ائربس کی ٹیم تحقیقات کے لیے درکار مواد اور شواہد کے ساتھ 26 مئی کو واپس فرانس روانہ ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔