- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ
کراچی: لاک ڈاؤن میں کی گئی نرمی کے بعد شہر قائد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ دیکھاجارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کورونا کےشکار افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، سب سے زیادہ کیسز کراچی کے ضلع جنوبی، شرقی اور غربی میں ہیں، کراچی میں پہلا کورونا پازیٹو کیس فروری میں رپورٹ ہوا تھا، 30 اپریل تک کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 4427 تھی، 15 مئی تک کراچی میں متاثر افراد کی تعداد 11 ہزار 365 تھی، گزشتہ 18 روز میں کراچی میں مزید 14 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
خواتین اور بچوں میں کورونا وائرس کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے، ہر 100 کورونا پازیٹو کیسز میں 29 خواتین وائرس کا شکار ہورہی ہیں، اس کے علاوہ 17 سال کی عمر کے 1500 سے زائد بچے بھی کورونا سے متاثر ہیں۔
کراچی میں کورونا کے شکار افراد کی اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوم آئسولیشن کے دوران رپورٹ ہوئیں، کورونا سے متاثرہ 80 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جاں بحق ہوئے جن میں سے 59 افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔ ایک سے 10 سال کے 2 بچے ، 11 سے 20 کے 8 لڑکے اور نوجوان۔21 سے 30 سال کے 12 نوجوان، 31 سے 40 سال کے 28 جب کہ 41 سے 50 سال تک کی عمر کے 67 افراد لقمہ اجل بنے۔
سندھ میں کورونا 50 سال سےزائد عمر کے افراد کی سب سے زیادہ اموات کا سبب بنا ہے، 51 سے 60 سال کے درمیان کے 153 ، 61 سے 70 سال کے درمیان کے 161 ، 71سے 80 سال کی عمر کے 82 جب کہ 81 سے 90 سال کی عمر کے 32 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔
کراچی کے ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس میں سب سے زیادہ 67، جناح اسپتال میں 64، ایس آئی یو ٹی میں 58، آغا خان اسپتال 54 ، انڈس 45 اور سول اسپتال میں کورونا کے 44 مریض جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ ضیاءالدین اسپتال میں 29 اور پی این ایس شفاء میں 14، لیاقت نیشنل 4 ، ساؤتھ سٹی 4 اور ٹبہ اسپتال میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔