عید الاضحی31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی، وفاقی وزیر فواد چوہدری

خبر ایجنسیاں  منگل 16 جون 2020
چاند کی لوکیشن کیلئے آپ‘‘رویت’’ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

چاند کی لوکیشن کیلئے آپ‘‘رویت’’ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 31جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہو گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اورکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ‘‘رویت’’ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔