خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 14 جولائی 2020
صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، ذرائع محکمہ صحت ۔ فوٹو : فائل

صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، ذرائع محکمہ صحت ۔ فوٹو : فائل

صوابی: خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر سبطین کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

صوابی سے تعلق رکھنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر سبطین کورونا وائرس کے باعث وفات پاگئے، انہیں ان کے آبائی قبرستان صوابی مرغز یراخیل میں سپردخاک کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، 6 پیرامیڈیکس، 2 نرسنز، 5 کلاس فور اور ایک ایوب میڈیکل کالج کا اکاونٹنٹ بھی کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔