- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی انشورنس کے 2 کروڑ 61 لاکھ روپے منظور
لاہور: پنجاب حکومت نے 2018 . 19 . 20 کی انشورنس کی مد میں یہ فنڈز انشورنس کمپنی کو ادا کرنے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی انشورنس فیس کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فنڈز کی ادائیگی کے لئے معاملہ کابینہ کو بھی ارسال کیا گیا جس نے منظوری دے دی ہے، ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی مد میں واجب الادا رقم کی منظوری صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی سربراہی میں ہونے والی فنانس کیبنٹ میٹنگ میں دی گئی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس نیشنل انشورنس کمپنی نے ہیلی کاپٹر کی 2018 ، 19 اور 2020 کی انشورنس کی مد میں واجب الادا دو کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کے لیے خط لکھا تھا، کمپنی نے پنجاب حکومت سے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی مد میں واجب الادا فنڈز جاری کرنے کا کہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔