- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات، غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
لاک ڈاؤن میں نرمی، کراچی کے عوام نے تفریح گاہوں کا رُخ کرلیا
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے 5 ماہ بعد لاک ڈاون میں نرمی کے فیصلے پر عوام نے مختلف تفریحی گاہوں کا رخ کرلیا۔
لاک ڈاون کے تحت پابندیوں میں غیر معمولی نرمی کرنے کا فیصلے کے بعد ہفتے کے چھ روز ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے سمیت تفریحی مقامات، سنیما گھروں، تھیٹر، ہوٹل، جم، بیوٹی پارلرز اور ریسٹورنٹس پر عائد پابندیاں بھی ختم کردی گئیں ہے۔
حکومت سندھ کے اس فیصلے کے بعد عوام کی بڑی تعداد چڑیا گھر، سی یو، سفاری پارک سمیت مختلف تفریحی مقامات پہنچ گئی تاہم ان تفریحی مقامات پر انتطامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پرسنل پروٹیکٹو ایکوئمپنٹ (پی پی ای) کے استعمال سمیت سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایا گیا۔
چڑیا گھر کے منتظمین کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے اعلان کے بعد تفریحی مقامات عوام کے لئے کھول دیے گئے ہیں لیکن ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے، پارکس میں ہر تھوڑی دیر بعد اعلان کیا جاتا ہے کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں۔ پارکس میں بغیر ماسک کے اندر داخل ہونے کی اجازات نہیں ہے اور کسی بھی مقام پر مجمع کی صورت میں بیٹھنے پر پابندی عائد ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا اب بھی انتہائی ضروری ہے، کسی بھی قسم کی بے احتیاطی خطرے کا سبب بن سکتی ہے، عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
ساحل سمندر سی ویو پر لطف انداز ہوتے شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ مہینوں سے گھر میں بیٹھے بیٹھے تنگ آگئے تھے، بچوں کے اسکول بند ہیں جسکی وجہ سے بچوں کی شرارتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ عوام ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہوگئے تھے۔ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی آنا خوش آئند ہے اور حکومت سندھ کا تفریحی مقامات ایس او پیز کے تحت کھول دینا مثبت اقدام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔