وزیراعظم نےخاتون وکیل  کےاغوا اور بدسلوکی کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  منگل 25 اگست 2020
خاتون وکیل کو ضلع اوکاڑہ میں 14 اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔(فوٹو، اسکرین شاٹ)

خاتون وکیل کو ضلع اوکاڑہ میں 14 اگست کو اغوا کیا گیا تھا۔(فوٹو، اسکرین شاٹ)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں خاتون وکیل نسرین ارشاد کے اغوا اور بدسلوکی کی  سامنے آںےوالی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے شہزاد اکبر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وزیرا عظم اس واقعے کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا اور پنجاب پولیس اورمتعلقہ حکام کوذمہ داروں کی فوری گرفتاری کاحکم دیا ہے۔ وزیراعظم نےمتاثرہ فیملی سےہرممکن تعاون کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ خاتون کو 14 اگست کو اغوا کرکے بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد دو روز قبل انہیں سڑک کنارے پھینک دیاگیا  تھا جس کے بعد اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی تھیں اور صارفین کی جانب سے متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب بھی واقعے کا نوٹس لے چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون وکیل متعدد مقدمات میں مدعی اور گواہ ہیں اور بعض معاملوں میں ان کی ذاتی رنجشیں بھی سامنے آئی ہیں۔ دیپالور میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ حویلی لکھا ، بصیر پور تھانے میں درج کرکے تین رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔