گیس بحران پروزیراعظم سے متعلق بیان پرفردوس شمیم نے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 ستمبر 2020
فردوس شمیم نقوی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم کے خلاف جملہ بول دیا تھا فوٹوفائل

فردوس شمیم نقوی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم کے خلاف جملہ بول دیا تھا فوٹوفائل

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران پر دئیے گئے بیان پر وزیراعظم سے مانگ لی۔

فردوس شمیم  نقوی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم اورتمام پارٹی کارکنوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا میں کہنا چاہ رہا تھا کہ وزیراعظم سے وزیرِ توانائی اور ایس ایس جی سی کی شکایت کروں گا، میں اپنے قائد سے معذرت چاہتا ہوں جو نہایت پُرعزم انسان ہیں جن سے میں آج تک ملا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فردوس شمیم نقوی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں چاہے حکومت (ن) لیگ کی ہو یا تحریک انصاف کی اس شہرمیں گیس کی ڈیلیوری کبھی درست نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: گیس بحران پرفردوس شمیم نقوی نے وزیر اعظم کو شرم وحیا یاد دلادی

انہوں نے کہا تھا شہریوں کو گیس نہیں مل رہی، مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کس کی حکومت ہے، وزیر اعظم صاحب بھی سنیں، وزیر توانائی عمر ایوب بھی سنیں اور ندیم بابر بھی سنیں میں شور بھی مچاؤں گا اور انھیں شرم بھی دلاؤں گا۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، دو سال گزرگئے مسئلہ حل کرو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔