یوکرین؛ فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ، 22 مسافر ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 ستمبر 2020
حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں تباہ شدہ طیارے سے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں تباہ شدہ طیارے سے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

کیف: یوکرین کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس میں سوار زیر تربیت کیڈٹس  سمیت 22 افراد ہلاک گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف سے چار سو کلو میٹر دور ایک ایئر بیس پر اترنے کے دوران اے این 26  طیارہ تباہ ہوگیا۔ طیارے پر کل 27افراد سوار تھے جن میں سے 22 فوجی کیڈٹ بتائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طیارے پر سوار افراد میں سے دو شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق تاحال طیارہ تباہ ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ سوشل میڈیا پر حادثے کے بعد کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تباہ شدہ طیارے سے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔