راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

 اتوار 27 ستمبر 2020
یاور اور عنصر نے  میرا رستہ روک کر مجھے ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کا بیان۔ فوٹو:ایکسپریس

یاور اور عنصر نے میرا رستہ روک کر مجھے ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کا بیان۔ فوٹو:ایکسپریس

تھانہ نصیر آباد پولیس نے خاتون پر تشدد اور اسے ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکرلئے۔

راولپنڈی کے علاقے  تھانہ نصیر آباد پولیس نے خاتون پر تشدد اور اسے ہراساں  کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ یاور اور عنصر نامی ملزمان نے بیچ چوراہے میرا رستہ روک کر مجھے ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے  خاتون  کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے متاثرہ خاتون کو میڈیکل کروانے کا کہا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔