اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح میں اضافہ جاری

اسٹاف رپورٹر  بدھ 30 ستمبر 2020
وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے(فوٹو، فائل)

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس  کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ  ہورہا ہے۔

ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 62 نئے کیسز سامنے آگئے۔ کورونا کے نئے کیسز میں 32 مرد اور 30 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد16594تک جاپہنچی یے جن میں سے 15870مریض صحت یاب جبکہ  181 مریض وفات پاچکے ہیں۔ رہورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے فعال  کیسز کی تعداد481 ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔