سری لنکا میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی

ویب ڈیسک  بدھ 7 اکتوبر 2020
سری لنکا میں کورونا وبا کے بعد عوامی اجتماعات پر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اپریل کی اس تصویر میں ایک بچے کا کووڈ ٹٰیسٹ کرایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

سری لنکا میں کورونا وبا کے بعد عوامی اجتماعات پر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اپریل کی اس تصویر میں ایک بچے کا کووڈ ٹٰیسٹ کرایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

کولمبو: سری لنکا میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے باعث  عوامی اجتماعات پر  پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بدھ کے روز سری لنکا کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ صرف ایک گارمنٹ فیکٹری میں  830 افراد کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں اور مزید ایک ہزار افراد کو گھر تک محدود ہوکر قرنطینہ میں رہنے کی سخت ہدایات دی گئ ہیں۔ جبکہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے دو علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

وزارتِ صحت نے ہر قسم کی پارٹیوں، میلوں، عوامی اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ اسکول، کالجوں اور جامعات کے ساتھ ساتھ عوامی ٹرانسپورٹ میں سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔