افغانستان میں سیاسی انخلا پیدا نہیں ہونا چاہیے، پاکستان

این این آئی  ہفتہ 21 دسمبر 2013
امریکااور افغانستان کے درمیان مجوزہ سیکیورٹی معاہدے سے پاکستان  پرمنفی اثرات مرتب نہیں ہونے چاہئیں۔ فوٹو اے پی پی / فائل

امریکااور افغانستان کے درمیان مجوزہ سیکیورٹی معاہدے سے پاکستان پرمنفی اثرات مرتب نہیں ہونے چاہئیں۔ فوٹو اے پی پی / فائل

اسلام آباد: پاکستان نے کہاہے کہ اگلے سال امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی کے بعدافغانستان میں کوئی سیاسی خلا پیدانہیں ہونا چاہیے۔

جمعے کواسلام آبادمیں خارجہ امورکے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے خارجہ سیکریٹری اعزازچوہدری نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی یہ واضح کر دیاہے کہ امریکااور افغانستان کے درمیان مجوزہ سیکیورٹی معاہدے سے پاکستان  پرمنفی اثرات مرتب نہیں ہونے چاہئیں۔

 photo 8_zps159383a3.jpg

پاکستان نے سازگار ماحول پیدا کرکے افغانستان میں مفاہمت کے عمل کی بھرپورحمایت کی ہے تاکہ افغانستان کے عوام اپنی قسمت کا خود فیصلہ کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔