- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
نیب کا شہباز شریف کیخلاف صاف پانی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیب لاہور نے صاف پانی کرپشن انکوائری کی مزید تحقیقات نہ کرنے اور کیس متعلقہ محکموں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کیخلاف صاف پانی ساؤتھ کمپنی انکوائری بند کرنے کے لیے چیئرمین نیب سے منظوری مانگ لی۔
چیرمین نیب کو پیش کردہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی منصوبے میں پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کی شق 45 کی سب شق 5 کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ ای سی ایس پی اور اربن یونٹ کو غیر ملکی فرمز کے ساتھ مل کر کنٹریکٹ دیے گئے، تاہم پیرا رولز 2014 غیر ملکی یا پرائیویٹ فرمز کے حکومتی کمپنیوں سے معاہدے پر خاموش ہے۔
نیب انکوائری میں کہا گیا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو 19 کروڑ 59 لاکھ 70 ہزار کی رقم ادا کی گئی جبکہ صاف پانی جنوبی پنجاب آفس 2 سال کے کرائے کی مد میں 6 کروڑ 48 لاکھ 29 ہزار کی رقم ادا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب صاف پانی کمپنی کیس کی مزید تحقیقات نہیں کرے گا اور یہ کیس متعلقہ اداروں ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کی سفارشات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس کیس میں شہبازشریف متعدد بار نیب اور احتساب عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔