پی ڈی ایم تحریک سے پی ٹی آئی حکومت کی رخصتی کے امکانات کم

عامر خان  منگل 20 اکتوبر 2020
پی ڈی ایم یہ بتانے میں قاصر ہے ان کے مطالبات کس طرح منظور ہوں گے یہ کون منظور کرائے گا؟۔ فوٹو: فائل

پی ڈی ایم یہ بتانے میں قاصر ہے ان کے مطالبات کس طرح منظور ہوں گے یہ کون منظور کرائے گا؟۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پی ڈی ایم تحریک سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی رخصتی کے امکانات کم ہیں۔

پی ڈی ایم کی قیادت نے کراچی جلسے میں آئندہ کی حکمت عملی واضح کردی کہ اس حکومت کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ پی ڈی ایم یہ بتانے میں قاصر ہے ان کے مطالبات کس طرح منظور ہوں گے یہ کون منظور کرائے گا؟۔

اس وقت وفاقی حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔قومی اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات بھی کم ہیں۔پی ڈی ایم کے پاس دو آپشنز اسلام آباد میں دھرنے اور ارکان اسمبلیوں کے استعفی دینے کے ہیں،یہ اپوزیشن کے آخری سیاسی پتے ہوں گے۔

فی الحال اس تحریک سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی رخصتی کے امکانات کم ہیں تاہم کا میاب سیاسی جلسوں اور تحریک سے پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے۔

اب پی ٹی آئی اپوزیشن مذاکرات کرتی ہے یا سیاسی طریقے سے حالات کا مقابلہ کرتی ہے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔آنے والے دن اپوزیشن کے لیے مشکلاے لاسکتے ہیں۔ بدعنوانی کے کیسوں میں امکان ہے کہ ان کے رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔