- بھارت میں آندھی سے ہورڈنگ بورڈ پٹرول پمپ پر گرگیا؛ 14 افراد ہلاک اور 74 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو فروری تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو اگلے سال 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یوں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ ورچوئل اجلاس گذشتہ روز ختم ہوگیا ہے اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ورچوئل اجلاس کے اختتام پر فیٹف کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان فی الحال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہے گا، پاکستان فروری 2021 تک گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان کو باقی 6 نکات پر بھی عمل درآمد کرنا پڑے گا۔
صدر ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر پیش رفت دکھائی ہے اور پاکستان میں 27 نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اور اس کی خواہش پائی جاتی ہے، جب پاکستان تمام 27 نکات پرعمل درآمد یقینی بنالے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہوگا جب کہ اگلے اجلاس سے پہلے چیک کریں گے کہ پاکستان ان نکات پرموثرطریقےسے عملدرآمد کررہا ہے یا نہیں جب کہ شمالی کوریااورایران کوبلیک لسٹ میں رکھا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔