- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
خدشہ ہے بھارت ہمیں غیرمستحکم کرنے کے لئے افغانستان کواستعمال کرے گا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت ہمیں غیرمستحکم کرنے کے لئے افغانستان کواستعمال کرے گا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوامی روابط سے باہمی تعلقات کوفروغ ملتا ہے، افغانستان کے ساتھ ہمارے روابط برسوں سے ہیں، افغانستان کو ہردورمیں خطے میں اہمیت حاصل رہی ہے، بدقسمتی سے گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں انتشار ہے، اس انتشار سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا،اس انتشار نے دونوں ممالک میں غلط فہمیوں کو جنم دیا، ہم نے پھر بھی ماضی سے سبق نہیں سیکھا، افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے، یرونی دباوَ سے افغانستان کے عوام پر رائے مسلط نہیں ہوسکتی۔ پاکستان افغانستان کی ہر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت سے دوستی کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ہمیں احساس ہوا کہ بھارت نظریاتی طور پر پاکستان کے خلاف ہے، بھارت میں مودی حکومت اپنے ملک کے ہی مسلمانوں کے خلاف ہے، بھارت میں مسلمانوں سے جو سلوک ہو رہاہے وہ کبھی نہیں ہوا۔ بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش پھر بھی کریں گے، پاکستان کو خدشہ ہے بھارت ہمیں غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کو استعمال کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ماضی سے نکل کر تجارت ،معیشت اور امن کی جانب جانا چاہیے، حکومت کی مخلصانہ کوشش ہے کہ دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات ہو، سب کوشش کر رہے ہیں افغانستان میں امن ہو، افغانستا ن میں امن سے پاکستان اور دیگرعلاقوں کو فائدہ ہوگا، افغانستان سے تجارت کے فروغ کے لیے چیمبر آف کامرس سے تعلقات بڑھانے کو کہا گیا ہے، تجارت کے ذریعے خطے میں خوشحالی آئے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔