کوہاٹ؛ محفل موسیقی میں قتل و غارت، مقامی ڈانسر کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 9 نومبر 2020
کوہاٹ کے علاقہ کاغذئی میں شادی کی تقریب میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے(فوٹو، فائل)

کوہاٹ کے علاقہ کاغذئی میں شادی کی تقریب میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے(فوٹو، فائل)

کوہاٹ: محفل موسیقی میں قتل و غارت کے بعد معروف ڈانسر چاہت کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ کو کوہاٹ کے علاقے کاغذی میں شادی کے موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز کوہاٹ کے علاقہ کاغزئی میں شادی کی تقریب میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ضیاء اللہ بنگش  واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔

اس موقع پر علاقہ عمائدین مشران نے معروف ڈانسر چاہت اور اس کے ساتھیوں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کر دیا جس کی وجہ سے شادی کی اس تقریب میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش کی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو اس معاملے میں ملوث ہونے پر چاہت اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور معاملے میں ملوث ہونے پر مینٹینینس آف پبلک آرڈر کے تحت ضلع بدر کرنے کی ہدایت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کوہاٹ میں محفل موسیقی کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

انہوں نے کہ اکہ  کوہاٹ کے امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائےگی۔ اس سے قبل بھی معروف ڈانسر چاہت کی وجہ سے 16 جانیں ضائع ہوئیں جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں ںے کہا کہ آج کوہاٹ دورے کے دوران کوہاٹ کے معززین اور مشران نے مطالبہ کیا ہے ضلع میں اس قسم کے پروگرامات جن میں غیرقانونی سرگرمیاں ہوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے جس کی وجہ سے کوہاٹ کا امن و امان اور نوجوان متاثر ہو رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔