- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- ملکی معاشی صورتحال اجتماعی کوششوں سے بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
ایک کروڑ ڈالر کی بدعنوانی کا الزام، دو نوٹسز کے باوجود حفیظ شیخ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے
کراچی: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نیب کراچی کے دو نوٹسز کے باوجود تحقیقات کے لیے پیش نہیں ہوئے، یکے بعد دیگرے جاری نوٹسز پر انھیں 28 اکتوبر اور بعد ازاں یکم دسمبر کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔
ایکسپریس کے مطابق نیب کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا تھا لیکن نیب کی جانب سے طلبی کے باوجود مشیر خزانہ پیش نہیں ہوئے، نیب کی جانب سے پہلا نوٹس 28 اکتوبر کو پیش ہونے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع نیب کے مطابق عبدالحفیظ شیخ پر ایک کروڑ ڈالرسے زائد کی بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات ہورہی ہیں، ان پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔
نیب کے مطابق کیئر پروجیکٹ کے تحت سسٹم نہیں لگا جس کے باوجود کمپنی ’’اگیلیٹی‘‘ کو ادائیگی کردی گئی۔
حفیظ شیخ کو کوئی نوٹس نہیں ملا، فنانس ڈویژن
دوسری جانب فنانس ڈویژن نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو کسی قسم کو کوئی نوٹس تاحال موصول نہیں ہوا۔
فنانس ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کسی بھی معاملے میں قانون کے مطابق نیب سے مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔