سی ڈی ڈبلیو پی؛ کے پی اضلاع کیلیے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری

حسیب حنیف / سلمان صدیقی  منگل 5 جنوری 2021
کراچی میں شہری سہولیات کو بہتر بنانے کیلیے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اتفاق۔ فوٹو: فائل

کراچی میں شہری سہولیات کو بہتر بنانے کیلیے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اتفاق۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد /  کراچی:  سی ڈی ڈبلیو پی نے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں 10 کروڑ ڈالر سے دیہی معاشی تبدیلی منصوبے کیلیے منظوری دیدی۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں 10 کروڑ ڈالر سے دیہی معاشی تبدیلی منصوبے کیلیے آئی ایف اے ڈی کی طرف سے غیر ملکی امداد کے ذریعے پیش کردہ کنسپٹ کلیئرنس پیپر کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں 3 سال کیلیے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر بھی اتفاق کیا گیا، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا۔

جس میں 3منصوبوں پر غور کیا گیا اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)اور پی پی پی فنانسنگ کے ذریعے 3 سال کے لیے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر بھی اتفاق کیا گیا، سی ڈی ڈبلیو پی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔