ڈی آئی جی پولیس کی بیوی کے ساتھ لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

طالب فریدی  بدھ 6 جنوری 2021
ایف آئی اے نے اکاونٹ کی مدد سے فیصل آباد سے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا۔(فوٹو، فائل)

ایف آئی اے نے اکاونٹ کی مدد سے فیصل آباد سے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا۔(فوٹو، فائل)

 لاہور: آن لائن فراڈ کرنے والوں نے ڈی آئی جی سلمان احمد کی بیوی کے اکاؤنٹس سے دس لاکھ روپے نکلوالیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوبیس گھنٹوں میں آن لائن بنکنگ فراڈ کی انوکھی واردات  ہوئی جس میں حاضر سروس  ڈی آئی جی سلمان احمد کے دس لاکھ روپے لٹ گئے۔ ملزمان نے ڈی آئی جی کی بیوی کا جعلی ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ  رحیم یار خان  سے بنوایا اور پھر جعلی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ  کی بنیاد پر اہلیہ کی سم نیہا نامی خاتون کے نام پر جاری کروائی۔

سم حاصل کرنے کے بعد ڈی آئی جی کی اہلیہ کی تمام بینکنگ انفارمیشن حاصل کی گئی اور پھر آن لائن بینکنگ ایپ کے ذریعے اہلیہ کے اکاونٹ سے دس لاکھ  روپے نکلوا لیے۔

واردات کی اطلاع ایف آئی اے سابیر ونگ کو دی گئی جس پر فوری کارروائی کی گئی اور ایف آئی اے نے اکاونٹ کی مدد سے فیصل آباد سے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا ۔مرکزی ملزم سیف اور اسکی ساتھی نیہا  کی تلاش جاری ہے جلد اس کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔