ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر

ویب ڈیسک  منگل 19 جنوری 2021
براڈشیٹ ایوارڈ کی تفصیلات میں ثالث نے واضح طورپربتایا ہے کہ شریف خاندان ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا 2020 سے مالک ہے، اسد عمر

براڈشیٹ ایوارڈ کی تفصیلات میں ثالث نے واضح طورپربتایا ہے کہ شریف خاندان ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا 2020 سے مالک ہے، اسد عمر

 اسلام آباد: وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ براڈشیٹ ایوارڈ کی تفصیلات میں ثالث نے واضح طورپربتایا ہے کہ شریف خاندان ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا کم ازکم 2000 سے مالک ہے، یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔