- کراچی ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 13 افراد زخمی
- جاوید آفریدی کی جانب سے عشائیہ؛ سیمی نے باربی کیو بناکر پارٹی کو یادگار بنا دیا
- یوسف رضا گیلانی اور متحدہ رہنما خالد مقبول کے درمیان ملاقات
- استعمال شدہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور پرنٹر پر بھاری ڈیوٹی عائد
- سی ٹی ڈی کے پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم لندن کا کارندہ ہلاک
- نیب نے سندھ پولیس کے 150 ایس ایچ اوز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں
- انگوٹھے کے جعلی نشان تیار کرکے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
- سونے کی قیمت میں چھٹے دن بھی کمی
- وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بعد ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا
- چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی، تین کمانڈروں سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے
- ریلوے لائن کے نزدیک ٹک ٹاک بناتے ہوئے ہولناک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی
- مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف مزار قائد بے حرمتی کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم
- عمران خان سیاسی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے، آصف زرداری
- وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ
- کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں ٹرمپ انتظامیہ کا عہدیدار گرفتار
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا
- رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں، سرفراز احمد
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر
- حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک کا دعویٰ
سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی آنے سے کے الیکٹرک کی اپنی صلا حیت 3100 میگاواٹ ہوجائے گی، سی ای او کے الیکٹرک
کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مو نس علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریو ں کے لئے خوش خبری ہے کہ آنے والی گر میوں میں شہر میں لو ڈشیڈنگ انتہائی محدود ہو جائے گی۔
نجی ہو ٹل میں پریس کانفر نس کرتے ہو ئے سی ای او کے الیکٹرک مو نس علوی نے میڈ یا کو بن قاسم پاوور پلا نٹ تھری پر کیے جانے والے کاموں پر ویڈیو کے ذریعے بریفنگ دی اور بتایا کہ 2019 میں اس منصو بے پر کام شروع کیا گیا تھا جو ما رچ 2021 میں مکمل کرلیا جائے گا اور اس سے حصوں میں بجلی فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 450 میگا واٹ گیس سے بجلی فراہم کی جائے گی ، دوسرے مرحلے کے لئے گیس ٹربائن کراچی پہنچ چکے ہیں جس کی تنصیب پر کام جا ری ہے اور امید ہے کہ سال آخر تک مز ید 450 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی۔
مونس علوی کا کہنا تھا کہ سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی آنے سے کے الیکٹرک کی اپنی صلا حیت 3100 میگا واٹ بجلی بنانے کے قابل ہوجائے گی اور نیشنل گرڈ سے بھی 1400 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو نے والی ہے اس صورتحال میں کر اچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔
مونس علوی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی بن قاسم پاوور پلا نٹ تھری کے لئے اوگرا نے آر ایل این جی کی منظوری دے دی ہے، نیشنل گرڈ سے ہم بجلی لینے پر مجبور ہیں، حکومت کی ہدایت کے پابند ہیں، اس لئے نیشنل گرڈ سے بجلی لی جاتی ہے ہم 700 میگا واٹ بجلی کا پلا نٹ لگا نا چاہتے تھے لیکن نیپرا کی جانب سے اجازات نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیرقانونی تعمیرات میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے اگر کوئی گھر بنتا ہے تو اس کو بجلی فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے۔
سی اے او کے الیکٹرک نے اوور بلنگ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انسانی غلطی ہوسکتی ہے لیکن اوور بلنگ نہیں کی جاتی، یہ من گھڑت الزام ہے، گذشتہ سال کراچی کے شہریوں سے وعدہ کیا تھا، آنے والے سال میں ہم اپنی پیداواری صلا حیت کو بڑھا دیں گا اور شہر میں لو ڈشیڈنگ کم سے کم کر دی جا ئیں گی ہم نے کر اچی کے شہر یو ں سے کیا ہو ا وعدہ پو را کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔