- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران برطرف
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
- مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثنا
- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی
اولان باتور: حکومت مخالف شدید احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کے بعد منگولیا کے وزیر اعظم خورلس اوکھنا نے کورونا وبا پر قابو پانے پر ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا میں کورونا وبا بے قابو ہونے پر پارلیمنٹ کے سامنے سیکڑوں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا۔ عوامی مطالبے کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے منگولیا کے وزیراعظم خورلس اوکھنا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
یہ مظاہرے ایک خاتون اور ان کے نومولود کے ساتھ قرنطینہ سینٹر میں غیر انسانی سلوک کے خلاف ہو رہے تھے۔ خاتون میں کورونا کی تصدیق کی ہوئی تھی اور وہ نومولود کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتی تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منفی 25 درجہ حرارت کی رات میں اسپتال کے گائنی وارڈ کے لباس اور پاؤں میں پلاسٹک پہنے ایک خاتون کو ان کے بچے کے ساتھ زبردستی قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں کو اس وقت گائنی وارڈ سے نکالا گیا جب بچے کی ولادت کو محض چند گھنٹے ہی ہوئے تھے اور وہ بچے کو دودھ پلا رہی تھیں۔ اسپتال سے قرنطینہ سینٹر منتقلی کے دوران اہلکار ماں اور بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے مرتکب ہوتے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس پر نائب وزیر وزیراعظم اور وزیر صحت سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی مستعفی ہوگئے تھے تاہم مظاہرین نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
#UPDATE Mongolia's prime minister resigned on Thursday following protests and public outrage over the treatment of a coronavirus patient and her newborn baby https://t.co/zrsVNwD8Gr pic.twitter.com/7dq2s1j7zl
— AFP News Agency (@AFP) January 21, 2021
مستعفی وزیراعظم خورلس اوکھنا نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی مطالبے کو منظور کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں، مجھے ذمہ داری خود قبول کرنی چاہیے تھی اور اب پارلیمنٹ کو عوامی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے میرا استعفیٰ قبول کرلینا چاہیئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔