سندھ حکومت کی سینیٹ الیکشنز کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت

ویب ڈیسک  پير 25 جنوری 2021
الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے، حکومت سندھ کا مؤقف۔ فوٹو: فائل

الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے، حکومت سندھ کا مؤقف۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشنز کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن کیس میں سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے، جس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: صدارتی ریفرنس میں عدالت کی تشریح کے سب پابند ہوں گے، سپریم کورٹ

حکومت سندھ کا مؤقف ہے کہ صدارتی ریفرنس سیاسی مصلحت پر دائر کیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا، لہذا سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس اپنے رائے دینے سے انکار کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت

سندھ حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے، سینیٹ انتخابات پر آئینی آ رٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔