جنگ کا راگ الاپنے والی پریانکا چوپڑا کا پاک بھارت تعلقات پر یوٹرن

ویب ڈیسک  بدھ 17 فروری 2021
پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہم آہنگی پر بات کی ہے، ہارون رشید فوٹوفائل

پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہم آہنگی پر بات کی ہے، ہارون رشید فوٹوفائل

لندن: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کےدرمیان معاملات میں بہتری آئے گی۔

اپنے دوغلے رویے کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاک بھارت معاملے پر ایک بار پھر یوٹرن لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ نے اپنی کتاب ’ان فنشڈ‘ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پر بات کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’نوسو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی‘، پریانکا کو برسوں بعد کس بات پر پچھتاوا؟

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار ہارون رشید نے حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ بات چیت کی اور اس  گفتگو کے آنے والے پوڈ کاسٹ کا ایک ٹیزر بھی جاری کیا۔ اس ٹیزر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے ہارون رشید سے سوال کیا، کیا آپ نے پریانکاچوپڑا سے سے بالا کوٹ واقعے سے متعلق سوال پوچھا؟

اس سوال کے جواب میں ہارون رشید نے جواب دیا پریانکا نے اپنی کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہم آہنگی پر بات کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں بہتری آئے گی۔ پریانکا نے بتایا کہ کس طرح پاکستانی برٹش ایئرویز کے ایک ایجنٹ نے ان کے والدین کو فلائیٹ پر سیٹ دی جب انہیں اس کی سخت ضرورت تھی۔ امید ہے دونوں ممالک ہمیشہ اس طرح گرم جوشی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ میں نے پریانکا کی خاموشی کے بارے میں سوال پوچھا ہے یا نہیں تو آپ کو پورا انٹرویو دیکھنا پڑے گا جو اگلے ہفتے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا پریانکاکے خلاف کارروائی کرنے سے انکار

واضح رہے کہ خود کوامن کا سفیر کہنے اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دو سال قبل 26 فروری 2019 کو  بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود بالاکوٹ میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو نا صرف سراہا تھا بلکہ بڑھ چڑھ کرجنگ کی حمایت بھی کی تھی۔ جس پر لاس اینجلس میں ہونے والی ایک تقریب میں عائشہ ملک نامی پاکستانی خاتون نے پریانکا چوپڑا کو امن کی سفیر ہونے کے باوجود پاکستان کے خلاف جوہری جنگ کی حوصلہ افزائی کرنے پر ’منافق‘ قرار دیا تھا۔

https://twitter.com/priyankachopra/status/1100454040364707840

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف جنگ کی ٹویٹ پر پریانکا ایک بار پھر تنقید کا نشانہ

خاتون نے پریانکا چوپڑا کو سب کے سامنے آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا ایسا بہت ہی کم ہوا ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو۔ کیونکہ ایک پڑوسی پاکستانی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ آپ ایک ’منافق‘ ہیں۔ آپ نے ٹوئٹ کی اور اس میں اپنی آرمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ پریانکا چوپڑا نے جب بھری تقریب میں اپنی بے عزتی ہوتے دیکھی تو اور کچھ تو کر نہیں سکیں خاتون کو خاموش کروادیاتھا اور تقریب انتظامیہ نے خاتون کے ہاتھ سے زبردستی مائیک چھین لیا تھا۔

https://twitter.com/Spishaa/status/1160621420818251776

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔