- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
جنگ کی حمایت؛ اقوام متحدہ کا پریانکاکے خلاف کارروائی کرنے سے انکار

خیر سگالی سفیروں کے ذاتی خیالات یا اقدامات سے یونیسیف کے خیالات کی عکاسی نہیں ہوتی، ترجمان اقوام متحدہ فوٹوفائل
نیویارک: عالمی امن کے نام پر قائم کیے گئے ادارے اقوام متحدہ نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑ ا کے جنگ کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ پر کوئی بھی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پریانکاکے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے صاف انکار کردیا۔
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نےسوشل میڈیا پر پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی دراندازی کو سراہتے ہوئے ثابت کردیا تھا کہ وہ امن کی نہیں بلکہ جنگ کی داعی ہیں۔ امن کی سفیر ہونے کے باوجود پریانکا کی جانب سے کی گئی جنگ کی حمایت نے ان کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں کو سخت مایوس کردیاتھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کیلئے اقوام متحدہ کو خط
پاکستان میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے پریانکا کی اس حرکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دو روز قبل اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کو خط لکھ کر پریانکاکو امن کی سفیر کے منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا۔ تاہم اقوام متحدہ نے پریانکا کے خلاف کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے جنگ کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ اور دئیے گئے بیان کو اداکارہ کا ذاتی خیال قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پریس بریفنگ کے دوران پریانکا چوپڑا سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ یونیسف کے تمام خیرسگالی سفیر اپنے ذاتی خیالات کے اظہار کا حق برقرار رکھتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ارمینا خان کا پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ
ترجمان نے مزید کہا سفیروں کے ذاتی خیالات یا اقدامات سے یونیسیف کے خیالات کی عکاسی نہیں ہوتی۔ تاہم جب وہ یونیسف کی طرف سے بات کرتے ہیں تو ہم ان سے یونیسف کی غیرجانبدارانہ پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی توقع کرتے ہیں۔ خیر سگالی سفیروں کے کردار کے بارے میں ترجمان نے کہا یونیسیف کے خیرسگالی سفیر نمایاں افراد ہیں جو بچوں کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے اپنی شہرت کو استعمال کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پراپنا وقت دینے کے لیے راضی ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔