- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کا منحرف ارکان پر حملہ
کراچی: سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے اپنی ہی پارٹی کے منحرف ارکان پر حملہ کردیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے 3 باغی ارکان کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو ایوان میں پہنچے اور حاضری لگائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا جب کہ پی ٹی آئی کے پہلے سے موجود اراکین نے شور شرابا شروع کردیا۔
صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے منحرف ارکان پر ہی حملہ کردیا۔ اسی دھکم پیل کے دوران کریم بخش گبول کا گریبان پھٹ گیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان بیچ بچاؤ کے لئے آگئے۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔
شہریار شر اور اسلم ابڑو نے اسمبلی کے باہر پی پی پی ارکان کے ساتھ میڈیا کے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے دیہی سندھ اور سینیئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا، جب سینیئرلوگ موجود ہیں تو فیصل واوڈا کو کیوں ٹکٹ دیا گیا۔ میں ڈھائی برس گورنر کے سامنے چلاتا رہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام کریں۔ انہیں اغوا نہیں کیا گیا اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔
دوسری جانب اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی مقدس ایوان ہے، اس ایوان میں اس قسم کے واقعات رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں اراکین نے سینیٹ الیکشن میں پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔