اوورسیز پاکستانی کیخلاف 4 سال بعد نیب انکوائری بند، اسلام آباد ہائی کورٹ برہم

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اپريل 2021
 بغیر ثبوت اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار کیخلاف نیب کاروائی بدنیتی ہے، عدالت۔ فوٹو:فائل

بغیر ثبوت اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار کیخلاف نیب کاروائی بدنیتی ہے، عدالت۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیب نے 4 سال بعد اوورسیز پاکستانی کیخلاف انکوائری بند کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق  پاکستان میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانی کیخلاف 4 سال بعد نیب انکوائری بند کردی گئی ہے، اوورسیز پاکستانی راجہ ظفر عباسی نے 74 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جس پر نیب نے انکوائری شروع کردی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کیخلاف نیب پنڈی کی کاروائی غیر قانونی قرار دے دی اور نیب کی کاروائی کو بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار کیخلاف نیب کاروائی بدنیتی ہے، نیب حکام نے اوورسیز پاکستانی کو تین سال الجھا کر آخر میں انکوائری بند کردی، نیب حکام نے اوورسیز پاکستانی کیخلاف کاروائی کرکے ادارے کا قیمتی وقت ضائع کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔