سمندرپار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر بھیج کر تمام ریکارڈ توڑ دیے، وزیراعظم

بزنس رپورٹر  پير 12 اپريل 2021
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، وزیراعظم عمران خان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، وزیراعظم عمران خان

 کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، انہوں نے کوویڈ کے باوجود مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر میں 43 فیصد اضافہ، حجم 21 ارب 50 کروڑ ڈالر سے متجاوز

وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ رواں مالی سال اب تک کی ترسیلات زر میں 26 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے جس پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔