پی ٹی آئی حکومت کی غیریقینی پالیسی سے پاکستان کو نقصان ہوا، شہباز شریف

ویب ڈیسک  بدھ 12 مئ 2021
‏پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن کرتی کچھ اور ہے، صدر مسلم لیگ (ن)

‏پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن کرتی کچھ اور ہے، صدر مسلم لیگ (ن)

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی غیر یقینی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہا نقصان ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏پی ٹی آئی حکومت کا وطیرہ ہے کہ ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کرتی کچھ اور ہے۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1392420930257883137

شہباز شریف نے کہا کہ لاپرواہی اور لاتعلقی کے اس رویے کی جھلک خارجہ تعلقات سمیت گورننس کے تمام پہلوؤں میں عیاں ہے، اس نہ ختم ہونے والی غیر یقینی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہاء نقصان ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔