ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور شمس الاسلام کورونا سے جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 18 مئ 2021
شمس الاسلام گزشتہ دو ماہ سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے

شمس الاسلام گزشتہ دو ماہ سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (اے سی ) پشاور شمس الاسلام کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

شمس الاسلام گزشتہ دو ماہ سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے اور گزشتہ دو ہفتے سے طبیعت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ملاکنڈ میں ادا کی جائے گی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمس الاسلام کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کورونا وبا کی صورتحال میں انتظامیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔