- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- مرحوم پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- نمائشی میچ؛ پشاور زلمی کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، عسکری قیادت کی افغانستان پر بریفنگ

اجلاس میں آرمی چیف جنرل اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ بھی شریک فوٹو: فائل
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمان کو افغانستان، مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا 6 گھنٹے طویل ان کیمرا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سمیت 29 ارکان نے شرکت کی۔
ان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چئیرمین سینیٹ، وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین شامل تھے۔
پہلے مرحلے میں ڈی جی آئی ایس آئی نے ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ دوسرے مرحلہ سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا۔
یہ پڑھیں : قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بریفنگ جامع اور اچھی تھی، شہباز شریف
عسکری حکام نے داخلہ، دفاع اور خارجہ امور پر بریفنگ دی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس میں ملکی داخلی صورت حال کے علاوہ افغانستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سی پیک کے مستقبل، خطے کی موجودہ صورتحال پر سوالات کیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر سوالات کیے۔
بلاول بھٹو نے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم موقع پر انہیں شریک ہونا چاہیے تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ اور پارٹی وائس چیئرمین، وزیراعظم کی نمائندگی کررہا ہوں۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان آمد پر بھی بات چیت ہوئی اور طے کیا گیا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان آمد پر جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔ افغان مہاجرین کی آمد کے ایرانی ماڈل پر بھی گفتگوہوئی۔ طے کیا گیا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان آمد پر خوراک، تعلیم اور دیگر ضروریات متعین کیمپس میں مہیا کی جائیں گی۔
دریں اثنا اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کو قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل خالی کروایا دیا گیا، سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی چھٹی دے دی گئی جب کہ ریڈ زون میں بھی غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔