حکومتی وعدوں کا جائزہ لینے کے لئے جہانگیرترین گروپ کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک  پير 19 جولائی 2021
جہانگیرترین نے عید کے بعد اپنے گروپ کا اہم اجلاس نتھیا گلی میں بلایا ہے، ذرائع ۔ فوٹو:فائل

جہانگیرترین نے عید کے بعد اپنے گروپ کا اہم اجلاس نتھیا گلی میں بلایا ہے، ذرائع ۔ فوٹو:فائل

لاہور: جہانگیرترین نے حکومتی وعدوں کا جائزہ لینے  کے لیے عید کے بعد اپنے گروپ کا اہم اجلاس بلالیا۔

ذرائع جہانگیر ترین گروپ نے بتایا ہے کہ حکومتی وعدوں کا جائزہ لینے کے لئے جہانگیرترین نے عید کے بعد اپنے گروپ کا اہم اجلاس بلایا لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس 2 اگست کو نتھیا گلی میں بلایا گیا ہے، جس میں ترین گروپ کی دو اور تین اگست کو سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت ہو گی، بجٹ سے  پہلے ترین گروپ سے کیے گئے وعدوں پر عمدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ ترین گروپ کے رکن نذیر چوہان کے خلاف مقدمے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔