- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
میاں بیوی کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی: میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان روشن دان سے محلے میں مقیم میاں بیوی کی نجی زندگی کی خفیہ طور پر نازیبا ویڈیوز بناتے رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ 7 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
شہری نے پولیس کو بیان دیا کہ اہلیہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ شاہ میر، شانی، سلیمان اور ہاشم سمیت 8 ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوگئے اور پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے، میں نے بتایا کہ میری اہلیہ ہے، تو ملزمان نے ہم دونوں سے بدتمزی کی اور میری اہلیہ کو زد و کوب کیا۔
شہری کے مطابق شاہ میر اور شانی نے خفیہ طریقے سے نازیبا ویڈیو بنا رکھی تھی، ویڈیو کا علم اس وقت ہوا جب ملزمان نے بلیک میل کرنے کے لیے کہا کہ تمھاری ویڈیو ہمارے پاس محفوظ ہے اور اگرکوئی ہوشیاری کی تو تمہیں بدنام کریں گے۔ مدعی نے بتایا کہ جس گھر میں وہ اہلیہ کے ساتھ کے ساتھ مقیم تھا اس کو پہلے گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، اور مدعی نے دس دن قبل ہی وہ اہلیہ کے ساتھ وہاں رہائش اختیار کی تھی۔
پولیس ٹیم نے 4 نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم ہاشم کو گرفتار کرلیا ہے، اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلام آباد کی یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کا طالب ہے، ملزم کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان ، شاہ میر، سلیمان، شانی اور چار دیگر نامعلوم سات ملزمان فرار ہوکر رپوش ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔