امریکا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 22 اگست 2021
سیلاب اور بارشوں سے نظام زندگی معطل ہوگیا، فوٹو: فائل

سیلاب اور بارشوں سے نظام زندگی معطل ہوگیا، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکا میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔

بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 افراد بدستور لاپتا ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

شدید بارشوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ ذرائع آمد و رفت بھی معطل ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔