- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- بنگلادیشی لڑاکا طیارہ فلمی کرتب دکھانے کی کوشش میں تباہ؛ ویڈیو وائرل
- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی کی مذمت کرتے ہیں، دفترخارجہ
اسلام آباد: حکومت نے بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان میں نام نہاد ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ کی دھمکی کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خود فریبی پر مبنی بھارتی بیان سے ایک مرتبہ پھر اظہار ہوتا ہے کہ بی جے پی، آر ایس ایس پاکستان دشمنی کی بنیاد پر اپنے سیاسی و نظریاتی مفادات کی تکمیل کے لیے مل کر خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات آڑ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین و منظم خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹائی جائے اور بھارت کے اندر مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کو چھپایا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بار بار عالمی برادری کی توجہ بھارت کے مذموم عزائم کی طرف دلائی ہے کہ وہ پاکستان اور کشمیریوں کو ملوث کرنے کے لیے کوئی ’’فالس فلیگ‘‘ آپریشن کر سکتا ہے، پاکستان امن سے محبت رکھنے والا ملک ہے لیکن ہم کسی بھی طرح کے جارحانہ مذموم عزائم کو پورے عزم سے ناکام بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2019ء میں بھارت کی بالاکوٹ میں مہم جوئی کا پاکستان نے موثر انداز میں جواب دیتے ہوئے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا جو پاکستان کی مسلح افواج کی تیاری اور کسی بھی بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔