بیشترIMF شرائط قبول، قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان

خبر ایجنسیاں  اتوار 24 اکتوبر 2021
مذاکرات جاری،جیسے ہی مکمل ہونگے اعلامیہ جاری کردیا جائیگا، ترجمان وزارت خزانہ۔ (فوٹو : فائل)

مذاکرات جاری،جیسے ہی مکمل ہونگے اعلامیہ جاری کردیا جائیگا، ترجمان وزارت خزانہ۔ (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں جس سے قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں جس کے بعد 6 ارب ڈالرکے قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق روپے کی قدرمیں کمی، شرح سود، ٹیکس نیٹ بڑھانا، نجکاری اور پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی اہداف پرنظرثانی کی تجویز دی ہے، ایک ارب ڈالر کی قسط کیلیے پاکستان تمام شرائط ماننے کیلیے تیار ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کے ٹویٹ کے  مطابق مذاکرات ابھی جاری ہیں، ناکامی کی خبر دینا درست نہیں جیسے ہی مذاکرات مکمل ہوں گے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔