- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
او آئی سی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ؛ بھارتی مظالم پر بریفنگ
او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے وفد کے ہمراہ کنٹرول لائن کا دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی مظالم پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی پر سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران اور بھارتی مظالم پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق وفد میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل طاقر علی، سعودی عرب، مراکش، سوڈان اور مالدیپ سمیت 5 سفارتکار بھی شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مندوبین نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے متاثرین سے بھی بات چیت کی، وفد نے مظفرآباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر سے بھی ملاقات کی اور مظفرآباد کے شہریوں سے بھی بات چیت کی۔
مندوبین کل پناہ گزینوں کے کیمپ اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا دورہ کریں گے، وفد مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ سے ملاقات کرے گا اور وزیراعظم آزاد کشمیر اورقانون ساز اسمبلی میں مختلف سیاسی نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔