- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
5 سال بعد خود کو ایک ماں اور بیوی کے روپ میں دیکھ رہی ہوں، کنگنا رناوت
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھتی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی اعزاز پدماشری حاصل کرنے والی اداکارہ کنگنا رنا وت نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی شخص آگیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا کہ وہ یقینی طور پر شادی کرنا اور بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک بیوی اور ماں کے طور پر دیکھتی ہیں۔ اور یقیناً ایک ایسے شخص کے طور پر جو نئے ہندوستان کے وژن میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔ انٹرویو کے دوران جب کنگنا سے ان کے لائف پارٹنر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا لوگ جلد ہی جان جائیں گے۔
حال ہی میں کنگنا رناوت کو پدماشری ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا بہت پہلے کی بات ہے جب میں نے کیریئر کی شروعات کی تھی، ایک سوال مجھے بہت پریشان کرتا تھا، میں خود سے پوچھتی تھی کچھ لوگوں کو دولت چاہئے، کچھ کو پرستار، کچھ لوگ شہرت کی تلاش میں ہیں اور کچھ کو صرف توجہ چاہئے۔ میں کیا چاہتی ہوں؟
میں نے ہمیشہ ایک بچی کے طور پر جاناتھا کہ میں عزت حاصل کرنا چاہتی ہوں اور یہی میرا خزانہ ہے۔ اس تحفے کے لیے ہندوستان کا شکریہ۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت اداکار ارجن رامپال اور دیویا دتا کے ساتھ فلم ’’دھاکڑ‘‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ فلم ’’تیجس‘‘ میں بھی کام کررہی ہیں جس میں وہ ایئر فورس پائلٹ کا کردار نبھارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔