کراچی ادبی میلہ آج سجے گا، 200 سے زائد قلم کار شرکت کرینگے

عمیر علی انجم  جمعـء 7 فروری 2014
نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے علم وادب کو مزید فروغ دیا جائے، امینہ سید۔ فوٹو: فائل

نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے علم وادب کو مزید فروغ دیا جائے، امینہ سید۔ فوٹو: فائل

کراچی: کراچی ادبی میلہ مقامی ہوٹل میں آج سجے گاجواتوار تک جاری رہے گا، ممتاز تاریخ دان اور مہاتما گاندھی کے پوتے ڈاکٹر راج موہن گاندھی افتتاحی تقریب کے کلیدی مقرر ہوں گے۔

ایوارڈ یافتہ ناول نگار کاملہ شمسی اوربی بی سی کے پاکستانی براڈ کاسٹررضا علی عابدی سمیت کئی دانشورقلم کار اختتامی تقریب کے اہم مقرر ہوں گے، ادبی میلے میں 180 سے زیادہ پاکستانی اور34 عالمی  ادیب ،شاعر اور ماہرین تعلیم شریک ہوں گے۔

 photo 2_zpsd8ea7f6b.jpg

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ڈائریکٹرامینہ سّید نے اعلان کیا کہ فیسٹیول میں پہلی بار 3 مختلف پرائز کیٹیگریز کے لیے مصنفین کو ایوارڈز دیے جائیں گے، ان میں کے ایل ایف نان فِکشن بُک پرائز،کے ایل ایف ایمبیسی آف فرانس اورکے ایل ایف پیس پرائز شامل ہیں،ان پرائززکے لیے ججوں کے  پینل ترتیب دیے گئے ہیں ، نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے امینہ سّید نے کہاکہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے علم و ادب کو مزید فروغ دیاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔